پردھان منتری نریندر مودی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیتے ہوئے،جانکاری حاصل کرتے ہوئے(ذیشان) |
پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے 1600 کروڑ کا ریلیف پیکیج
قادیان،گورداسپور 9ستمبر(ذیشان)۔ پردھان منتری نریندر مودی نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پنجاب کو 1600 کروڑ روپے کا ریلیف پیکیج دیا جائے گا۔موصولہ جانکاری کے مطابق سیلاب میں جان گنوانے والے افراد کے اہلِ خانہ کو 2-2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ یتیم بچوں کے لیے 'پی ایم کیئرز فار چلڈرن' سکیم کے تحت خصوصی مدد کا اعلان کیا گیا ہے۔مزید یہ کہ قدرتی آفات فنڈ کے تحت 12 ہزار کروڑ روپے پہلے ہی پنجاب حکومت کے پاس موجود ہیں۔ اسی کے ساتھ ایس ڈی آر ایف (SDRF) اور پردھان منتری کسان سمان نِدھی کی اگلی قسط بھی ایڈوانس میں جاری کی جائے گی۔
پردھان منتری مودی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے ایک کثیر جہتی حکمتِ عملی اپنائی جائے گی، جس میں پی ایم آواس یوجنا کے تحت مکانات کی دوبارہ تعمیر، قومی شاہراہوں کی مرمت، سکولوں کی مرمت، PMNRF کے ذریعے مالی مدد اور مویشی پالنے والوں کے لیے مِنی کِٹس تقسیم کرنے جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔
آج پردھان منتری نریندر مودی نے پنجاب کے متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کیا اور سیلاب متاثرین سے براہِ راست ملاقات بھی کی۔ اس کے بعد اُنہوں نے پنجاب کے وزراء، افسران اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔پردھان منتری نے کہا کہ:"ہم اس مشکل گھڑی میں پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اُنہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔