![]() | |
| قادیان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان۔ان کے ہمراہ گوراقبال سنگھ ماہل، جرنیل سنگھ ماہل اور دیگر رہنما موجود ہیں(ذیشان) |
اکالی دل (بادل ) چھوڑعام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے گوراقبال سنگھ ماہل کوبنایاقادیان حلقے کا انچارج،منسٹروں والی دی پاورز
اپنے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جو کام قادیان کے باجوہ آج تک پورا نہیں کرسکے اس تاریخی شہرقادیان کو سب ڈویژن بنانے کا دیرینہ مطالبہ ریاستی حکومت پورا کرے گی۔ ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد یہاں اے۔ڈی۔سی، ایس۔ڈی۔ایم، ڈی۔ایس۔پی سمیت دیگر انتظامی دفاتر قائم کیے جائیں گے، جس سے قادیان اور اس کے گرد و نواح کے درجنوں دیہات کے لوگوں کو سرکاری کاموں کے لیے بٹالہ ، گورداسپور جیسےدور دراز شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔
وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے کہا کہ گوراقبال سنگھ ماہل کو قادیان حلقے کی ترقی کے لیے مکمل اختیارات دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ماہل کی جانب سے علاقے کی ترقی کے لیے بھیجی جانے والی ہر تجویز کو حکومت ترجیحی بنیادوں پر منظوری دے گی اور قادیان کی ترقی اور اس شہر کی خوبصورتی میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔انہوںافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ قادیان کی جو ترقی اب تک ہونی چاہئے تھی وہ ان باجوہ پریوار نے ہونے نہیں دی۔بلکہ اپنی اور اپنے پرویوار کی ترقی کی ہے۔ قادیان کی عوام اب انہیں سونے کے بسکٹ اور آٹے کے بسکٹ میں فرق بتائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں ریاستی حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کی مختلف سکیموں کا بھی ذکر کیا
اس موقع پرگوراقبال سنگھ ماہل نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ اس پر پوری طرح پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قادیان اسمبلی حلقے کی ہمہ جہت ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پوری دیانت داری اور لگن کے ساتھ کام کریں گے۔
ریلی میں بڑی تعداد میں قادیان وگردونواح کے شہری، پارٹی لیڈر، عوامی نمائندے اور انتظامی افسران موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ کے اعلانات کا حاضرین نے پُرجوش خیرمقدم کیا اور انہیں قادیان کی ترقی کے لیے ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا۔
