قادیان میں عقیدت و جوش سے منائی گئی جنم اشٹمی

کالی مندر کمیٹی کی جانب سے شاندار راس لیلا کا انعقاد، ہزاروں عقیدت مند ہوئے شریک 

قادیان، 16 اگست (ذیشان):قادیان میں شری کرشن جنم اشٹمی کا تہوار بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مختلف مندروں میں خصوصی پوجا اور بھجن کیرتن کا اہتمام کیا گیا۔مرکزی تقریب مندر شری کالی ویلفیئر سوسائٹی، مین بازار قادیان کی جانب سے منعقد ہوئی، جس میں پرانی سبزی منڈی ڈاکخانہ چوک میں شاندار شری کرشن راس لیلا پیش کی گئی۔پروگرام میں گوالیار سے آئے مشہور فنکار منوج شرما اینڈ پارٹی نے بھجن سنائے جبکہ بٹالہ کے ابھی مہرا اینڈ پارٹی نے اپنی شاندار راس لیلا سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ہزاروں کی تعداد میں موجود عقیدت مندوں نے پہلے مہا کالی مندر میں ماتھا ٹیکا اور پھر وشال لنگر میں پرساد حاصل کیا۔اس موقع پر کئی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں، جن میں ایم ایل اے و سابق وزیر پنجاب ترپت راجندر سنگھ باجوہ ، شرومنی اکالی دل لیڈر گوراقبال سنگھ بلا ماہل، ریلوے بورڈ کے مشاورتی رکن سریش کمار گوئل، جے پی بلاک قادیان پردھان گلشن ورما،نگر پریشد صدر کے شوہر جوگیندر پال نندو،ایس ایچ او قادیان گورمیت سنگھ ،کونسلرز اشوک کمار، گنی بھاٹیہ، وجے کمار،پون کمار بھاٹیہ (پردھان)، راجندر کمار بھاٹیہ (چیئرمین)، ڈاکٹر تِلک راج گھُمن، ببل مہاجن، وکّی بھامڑی، امیت بھاٹیہ، موتی لال بھگت، شام شرما، ڈپل ورما، للِت بھنوت، سرندر بھاٹیہ، گورَو بھنوت، پورن چند، سورج، گگن بھاٹیہ اور دیگر شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

اسی طرح قادیان کے دیگر مندروں، بشمول شِوالہ مندر، کرشنا مندر، شیتلا مندر اور بابا لال دیال مندر ، سنت کبیر مندرمیں بھی جنم اشٹمی کے موقع پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔


Post a Comment

© Qadian Times. All rights reserved. Distributed by ASThemesWorld
-->